3 فروری 2015 - 05:58
غزہ میں فلسطینیوں کا مظاہرہ

فلسطینی باشندوں نے صہیونی حکومت کےذریعے غزہ کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے متصل ایک  علاقے میں مظاہرے کے دوران گاڑیوں کے ٹائر جلائے، اور غزہ کے خلاف جاری محاصرے کے خلاف احتجاج کیا- صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کےمطابق اسرائیلی فوجی فلسطینی مظاہرین کے سیکورٹی حصار سے قریب ہونے کی صورت میں ان سے مقابلے کے لئے پوری طرح  الرٹ تھے تاہم غزہ کے فلسطینی مظاہرین اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان کسی قسم کی جھڑپ کی خبر موصول نہيں ہوئی ہے۔ صہیونی حکومت نےدوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کرکے اس علاقے کو ایک کھلے قیدخانے میں    تبدیل کردیا ہے – صہیونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے باعث  غزہ کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے غزہ کے  محاصرکی وجہ سے عام فلسطینی شہریوں کو غذائي اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے - یاد رہے کہ مصر نے بھی صہیونی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے  غزہ سے متصل رفح گذرگاہ کو بند کررکھا ہے-

.......

/169