اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ذرائع کے دعوے کے مطابق ان یورپی دہشتگردوں کو ترکی سے گذشتہ ایک مہینے کے دوران باہرنکالا گیا ہے۔ پیرس میں گذشتہ مہینے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی توہین کے باعث چارلی ہیبڈو جریدے کے دفتر پر حملے کے بعد سے، ترکی کے کسٹم اور سرحدی چیک پوسٹوں پر سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ انقرہ نے یورپی داعشیوں کو ترکی کے راستےشام جانے سے روکنے کے لئے سرکاری حکام کے بقول مشکوک افراد سے تفتیش شروع کررکھی ہے سرکاری دعوے کے مطابق دہشتگرد گروہوں سے ان کا رابطہ ثابت ہونے پر انھیں ترکی سے باہرنکال دیا جاتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگردی کے سلسلے میں ترکی دہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور داعش گروہ کی عسکری اور مالی مدد نیز اس گروہ کے زخمیوں کا علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرکے، شام اور عراق میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
.......
/169