اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان امیت مہاجن نے پیر کے دن بتایاکہ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تین میں سے کسی ایک شخص کو بھی نقصان نہيں پہنچا- رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں فوج کا ایک اعلی افسر بھی سوار تھا- چیتا نامی اس ہیلی کاپٹر کے زمین پرگرتے ہی آگ لگ گئی جسے امدادی عملے نے فورا کنٹرول کرلیا- ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئي ہیں- گذشتہ روز بھی ہندوستانی فضائیہ کا ایک میگ 21 جنگی طیارہ ریاست گجرات کے جام نگر علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا تھا- جبکہ گذشتہ ہفتے منگل کو بھی ایک جنگی طیارہ میگ 27 ریاست راجستھان کے برمر علاقے میں گرکرتباہ ہونے کی خبر ملی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲