2 فروری 2015 - 17:28
مصر نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

مصر کی ایک عدالت نے فلسطین کی اسلامی عسکریت پسند تنظیم حماس پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائرہ: مصر کی ایک عدالت نے فلسطین کی اسلامی عسکریت پسند تنظیم حماس پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔

 حماس کی تنظیم فلسطین کے علاقہ غزہ کو کنٹرول کرتی ہے اور فلسطین میں موجود القسام بریگیڈ کی اہم سیاسی حریف تصور کی جاتی ہے۔

 مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی 2013 میں معزولی کے بعد مصر کے سرکاری حکام نے حماس کو سینائی میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ٹھرایا تھا۔

 مصر میں عدالتی حکام کے مطابق وکیل کی جانب سے یہ موقف اختیار کی گیا ہے کہ حماس ایک عسکریت پسند تنظیم ہے جو کہ غزہ سے منسلک مصر کے علاقے سینائی میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

 وکیل کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ حماس نے غزہ اور مصر کے علاقے میں سرنگیں کھود رکھی ہے جن سے اسلحہ اسمگل کرکے پولیس اور فوجیوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔

.......

/169