اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے حالیہ دنوں میں ان 40 سعودی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ داعش کے ان سعودی اراکین کو شام کے رقہ شہر میں گولیوں سے بھون دیا گیا۔
ادھر ایسوشیٹیڈ پریس نے بھی داعش سے الگ ہونے والے کچھ افراد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے کمانڈروں نے یہ حکم دے رکھا ہے کہ ہر اس شخص کو جو تنظیم چھوڑ کر فرار ہونا چاہتے ہیں قتل کر دیں۔
برطانیہ میں واقع شام کی حکومت کے مخالف نام نہاد انسانی حقوق مرکز نے بھی اعلان کیا ہے کہ داعش نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران اپنے ایسے 120 اراکین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے تھے۔
.......
/169