2 فروری 2015 - 08:16
چینی وزیراعظم کی پاکستان سے درخواست

چین کےوزیر اعظم نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے بیجنگ میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے اپنی ملاقات میں اسلام آباد کے ساتھ مختلف شعبوں ميں بیجنگ کے باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ پرزوردیا۔ چینی وزیر ا‏عظم نے کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ چین اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید اور اس ملک کی خود مختاری، آزادی اور ارضی سالمیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بھی کہا کہ بیجنگ اور اسلام آباد کے دوستانہ تعلقات دنیاوالوں کے لئے مثالی حیثيت رکھتے ہيں۔

.......

/169