2 فروری 2015 - 07:47
فلسطینی جوان نےشادی کے لباس کے بجائے پہنا کفن + تصاویر

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے قریب ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ نابلس شہرکے نواح میں صیہونی فوجیوں کے سنیچر کی رات کے حملے میں ایک فلسطینی شدید طور پر زخمی بھی ہوا ہے- ان حکام نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملے میں مرنے والے فلسطینی کا نام احمد النجار ہے- دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے ایک اور علاقے جنین پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں کو جہادی گروہوں کے ساتھ تعاون کے بہانے گرفتار اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے- صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ہوائي فائرنگ بھی کی جس سے کئی فلسطینی زخمی ہو گئے- دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کہ جو غزہ کے رہنے والے فلسطینی وزیروں کے غرب اردن میں داخل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے، اسرائیل کے تعاون سے ان کے رام اللہ میں داخل ہونے کو روک رہی ہے- فسطین کی قومی حکومت کے وزیر ہاؤسنگ مفید الحساینہ نے صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ پر بیت حانون سرحدی گزرگاہ سے گزرنے کا اجازت نامہ جاری نہ کرنے کا الزام لگایا ہے-

.....
/169