اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ سنیچر کےروز جنوبی یمن کے صوبے "شبوہ" میںامریکی ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گيا- یمن کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ شبوہ پر کئی بار بمباری کی- اس سے قبل بھی گذشتہ ہفتے بدھ کو یمن کے دارالحکومت صنعاء کےمشرق میں امریکی ڈرون حملے ميں ایک بارہ سالہ طالب علم اور دیگرافراد ہلاک ہوگئے تھے- امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ یہ حملے القاعدہ کے خلاف کررہا ہے – لیکن ان حملوں میں عا م طورپر یمن کے شہری ہی مارے جاتے ہيں ۔
.......
/169