اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے جمعے کے روز غرب اردن میں صیہونی آبادکاری اور فلسطینی شہریوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے صیہونی حکومت کی جانب سے حائل دیوار کی تعمیر کیلئے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی حکومت نے فوری طور پر تشدد کا طریقہ اختیار کیا اور مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے- صیہونی فوجیوں نے کفرقدوم کے علاقے میں ان نامہ نگاروں پر بھی حملہ کردیا جو فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کی رپورٹنگ کررہے تھے- صیہونی فوجیوں نے غزہ میں بھی فلسطینی مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور زہریلی گيس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مسلمان بری طرح سے متاثر ہوئے- صیہونی فوجیوں نے ایک ساٹھ سالہ شخص اور ایک یمسن فلسطینی بچے کو بھی جارحیت کا نشانہ بناکر زخمی کردیا - بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس موقع پر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169