اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کےکمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے قنطیرہ کے حادثے کے 48 گھنٹے بعد بیروت میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد شہید جہاد مغنیہ کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی۔
المیادین کے مطابق جنرل سلیمانی نےسید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد جہاد عماد مغنیہ کے گھر مجلس فاتحہ میں شرکت کی اور جہاد مغنیہ کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اس کے بعد جنرل سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ اور شہید جہاد مغنیہ کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی۔المیادین کے مطابق جنرل سلیمانی نے سید حسن نصر اللہ سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔












۔۔۔۔۔۔۔
/169