29 جنوری 2015 - 12:03
غزہ پر اسرائیل کا حملہ

صہیونی حکومت کی بحریہ نے فلسطینی ماہیگروں پر فائرنگ کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسرئیلی بحریہ نے جمعرات کو شمال مغربی غزہ کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کی جبکہ یہ ماہیگیرجنگ بندی کےسمجھوتے کے تحت اپنی حدود ميں ہی ماہيگیری میں مصروف تھے ۔ قابل ذکرہے کہ صہیونی حکومت  جنگ بندی کے سمجھوتے کے بعد سے آئے دن خلاف ورزی  اور کسانوں اور ماہيگیروں پر فائرنگ کرتی ہے۔در ایں اثنا صہیونی فوجیوں نے جمرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سات فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں حماس کاایک رکن بھی شامل ہے۔ دوسری جانب صہیونی حکومت کے بلڈوزروں نے جمعرات کو الخلیل میں ایک کھیت کو جو حائل دیوار کے قریب واقع تھا، پوری طرح تباہ  کردیا۔   

.......

/169