اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک عہدیدار نے "المنتصف" جریدے کے ساتھ انٹرویو ميں کہا کہ یمن کے خفیہ ادارے کو داعش کے دسیوں عناصر کے صوبہ حضر موت میں داخل ہونے کی اطلاع ملی ہے مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن میں داخل ہونے والے دہشت گردوں میں بہت سے غیر ملکی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض دہشت گرد عناصر صوبۂ حضرموت کے شہر "وادی سر" میں موجود ہیں اور بعض "حجر الصیعر" علاقے میں پہنچ گئے ہيں ۔ یمن کے خفیہ ادارے کے سربراہ بریگیڈیرعلی الاحمد نے بھی اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ داعش کے بعض عناصر "حضر موت" "لحج" اور "اب" صوبوں میں بھی موجود ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲