اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کی نیور مبرگ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ’’ڈینی بلوم‘‘ نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک مسجد میں حاضر ہو کر نماز ادا کی۔
جرمنی ٹیم کے اس ۲۴ سالہ جوان نے بیلڈ اخبار کو انٹرویو میں کہا: پہلے میں اپنے ارادے کو بیان کرنے سے ڈر رہا تھا لیکن پھر میں نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کر دیا اور اپنے باپ کو بتا دیا کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں۔
اس نے مزید کہا: میں نے محسوس کیا کہ اسلام مجھے طاقت اور توانائی دیتا ہے اور نماز میری روح کو سکون پہنچاتی ہے چند روز قبل میں ایک مسجد میں گیا تو میں نے محسوس کیا کہ میرا دل شدت سے تڑپ رہا ہے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲