27 جنوری 2015 - 13:51
عراق، مغربی بغداد میں داعش کا اڈہ تباہ

عراقی فوجیوں نے عوامی فورسز کی مدد سے مغربی بغداد میں داعش دہشتگردگروہ کا ٹھکانہ تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے عوامی رضاکاروں کےتعاون سے بغداد کےمغرب میں واقع ابوغریب کے علاقے میں داعش دہشتگردوں کے ٹھکانے پرحملہ کرکے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوجیوں نے ان کاروائیوں میں ایسے گیارہ بموں کو ناکار بنا دیا جو جنوبی بغداد کے علاقوں میں دھماکے کے لئے نصب کئے گئے تھے۔

عراقی صوبہ نینوا کےشہر "تلعفر " کے نمائندے محمد تقی مولی نے اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوجی، عوامی رضا کار فورس اور پیشمرگہ ملیشیا کے ساتھ ہماہنگی سے شہرتلعفر کو واپس لینے میں کامیاب ہوجائيں گے۔ المولی نے مزید کہا کہ عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر کچھ فوجیوں کو تلعفر بھیجاجائےگا تاکہ اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایاجاسکے۔
عراقی فوج نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران پیشمرگہ ملیشیا اور عوامی رضاکار فورس کی مدد سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بعض شہروں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیاہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے، جو مغرب اور امریکہ کے اتحادی ممالک کی مدد سے وجود میں آیا ہے، شام اور عراق میں ہولناک جرائم انجام دیئے ہيں۔

.......

/169