25 جنوری 2015 - 16:11
شام؛ درعا میں فوجی کاروائی، کئی دھشتگرد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں فوج کے حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  شام کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ درعا کے علاقے ابطع میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں جبہۃ النصرہ کے ایک اہم کمانڈر قاسم محمد الحریری سمیت چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ درعا شہر کے شمال میں واقع داعل قصبے میں بھی شامی فوج نے تیس مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک اور فوجی ذریعے نے بھی کہا ہے کہ قرفا، نامر اور الشیخ مسکین قصبوں میں شامی فوج کی کارروائیوں میں ایک سو پچاس تکفیری دہشت گرد مارے گئے ہيں جن کی اکثریت جبہۃ النصرہ سے تعلق رکھتی ہے۔ اسی طرح شام کے جنوب میں واقع مضایا گاؤں میں جبہۃ النصرہ اور احرار الشام کے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر فوج کے ہوائی حملے میں ستائیس دہشت گرد ہلاک اور اس علاقے میں جبھۃ النصرہ کا کمانڈر عبدالرحمن ناصیف زخمی ہو گیا۔ شامی فوج نے زبدانی کے علاقے میں واقع کفر یابوس قصبے میں بھی اپنے ٹھکانے مضبوط بنا کر بہت سے تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں سے بعض کا تعلق اردن، سعودی عرب اور لبنان سے ہے۔ دریں اثنا شام کے شہر کوبانی کا دفاع کرنے والی فورسز نے داعش کے ساتھ جھڑپ کے بعد حلب کوبانی روڈ پر واقع ترمک گاؤں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ گاؤں گزشتہ چار ماہ سے داعش کے کنٹرول میں تھا۔ اسی طرح شامی فوج نے غوطہ شرقی کے جنوبی حصے میں الملیحہ علاقے میں گولہ بارود کا ایک  ذخیرہ تباہ کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲