25 جنوری 2015 - 05:50
شام کے جنوب میں فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ستر دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایک ذریعے نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ شامی فوج نے جنوب کے علاقے ابطع میں چالیس دہشت گردوں کو اور داعل کے علاقے میں جبھۃالنصرہ کے ایک سرغنے سمیت تینتس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ شامی فوج  نے جنوب مغربی علاقے سویداء کے نزدیک "براق" سے "الصورۃ الکبیرہ" جانے والے راستے میں بھی جبھۃالنصرۃکے تیس دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔ شامی فوج نے اسی طرح جبھۃ النصرہ کے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا اور اس گروہ کے بڑی مقدار میں فوجی سازو سامان اور بموں کو ناکارہ بنادیا۔ 

.......

/169