25 جنوری 2015 - 05:33
توہین آمیز خاکوں کے خلاف لاہور میں مظاہرہ

توہین آمیز خاکوں کے خلاف لاہور کے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے شہریوں نے شان رسالت میں فرانسیسی میگزین کے توہین آمیز اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کرکے  اپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا- لاہور کے مظاہرین فرانسیسی جریدے کے مالکان کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس توہین آمیز اقدام پر فرانس سے احتجاج کرے اور اقوام متحدہ میں اس  اقدام کے خلاف قرارداد جمع کراکے اس سلسلے میں قانون سازی کی کوشش کرے- مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سرکار دوعالم کی شان میں گستاخی کسی بھی قیمت پر برداشت نہيں کریں گے۔

.......

/169