اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی امریکی صدر باراک اوباما کے دورے سے قبل سکیورٹی اقدامات میں بےپناہ اضافے کی وجہ سے فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے. ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ سکیورٹی اقدامات دہلی میں ایک میٹرو اسٹیشن پر اور کئی دیگر شہروں میں دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد کیے گئے ہیں- دہلی کی مختلف سڑکوں پر پینتالیس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات جبکہ اس شہر کے مختلف علاقوں میں پندرہ ہزار سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے گئے ہیں- ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں میں ماؤ نواز گروہوں کی جانب سے یوم جمہوریہ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲