24 جنوری 2015 - 06:23
سعودی عرب، چالیس لاکھ افراد کو غربت و افلاس کا سامنا

سعودی عرب میں چالیس لاکھ افراد خط افلاس کے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبورہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غربت و بے روزگاری بڑھنے کے ساتھ ہی عوام کو روزگار کے مواقع کے حصول میں امتیازي سلوک کا بھی سامنا ہے- اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برسوں میں سعودی عرب کی معیشت خام تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے وابستہ تھی- اس وقت یہ سوال اٹھایا جار ہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی موت کے بعد سعودی عرب کی اقتصادی صورت حال میں کیا تبدیلیاں پیدا ہوں گی؟ سعودی عرب زيادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہونے کے ساتھ ہی تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے- اس ملک کے پاس تین سو ٹریلین میٹرمکعب گیس کے ذخائر بھی ہیں- سعودی عرب کے پاس آٹھ سو ارب ڈالر کا ذخیرہ بھی موجود ہے کہ جس کے ذریعے وہ آئندہ برسوں میں کسی بھی طرح کے بجٹ خسارے کو پورا کرسکتا ہے- لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے چالیس لاکھ شہری خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہيں اور سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح پندرہ فیصد ہے-

.......

/169