23 جنوری 2015 - 21:45
یمنی عوام کی جانب سے صدر کے استعفے کا خیرمقدم

جنوبی یمن کے عوام نے صدر منصور ہادی کےاستعفے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ عدن کے عوام نے جمعے کے روز اپنے ایک مظاہرے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے استعفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارلمینٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ منصور ہادی کے استعفے کو قبول کرلے- منصور ہادی کے مشیر سلطان العطوانی نے کہا ہے کہ صدر کے استعفے کے بارے میں کوئی فیصلہ اتوار کو پارلیمنٹ میں کیا جائے گا- سلطان العطوانی نے کہا کہ یمن کی پارلمینٹ اتوار کے روز ملک کے سیاسی اور سکورٹی مسائل کا بھی جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ منصور ہادی نے جمعرات کو یہ کہہ کر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا کہ وہ ملک میں جاری تعطل کی صورتحال کے سبب، اس سے زیادہ اپنے عہدے پر باقی نہیں رہ سکتے- یمن کے صدر کے استعفے کی خبر کا اعلان ، اس ملک کے وزیر اعظم کے استعفے کے بعد کیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ تحریک انصاراللہ نے گذشتہ چند دنوں سے دارالحکومت صنعا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے-

.......

/169