20 جنوری 2015 - 12:24
روسی وزیر دفاع تہران پہنچ گئے

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو، کل رات تہران پہنچے ہیں ۔ روس کے وزیر دفاع کے دورۂ تہران کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روس کے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو، کل رات تہران پہنچے ہیں ۔ روس کے وزیر دفاع کے دورۂ تہران کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روس کے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ روسی وزیر دفاع کا تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران کے نائب وزیر دفاع نے استقبال کیا ۔ روسی وزیر دفاع کا باضابطہ استقبال اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع برگیڈیر جنرل حسین دہقان کی جانب سے وزارت دفاع میں کیا جائے گا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے دفاعی تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیاجانا، نیز دوجانبہ ،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو اور دفاعی تعاون سمجھوتہ پر دستخط ، روسی وزیر دفاع کے دورۂ ایران کے مقاصد میں شامل ہیں۔اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے دفاع کی ملاقات مئی 2014میں ماسکو میں تیسری بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی تھی۔

.......

/169