19 جنوری 2015 - 17:29
سعودی عرب نے ایک اور پاکستانی کا سر کاٹ دیا

سعودی عرب میں اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ہےجس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ہےجس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئے ہیں۔

.......

/169