اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدرڈاکٹرحسن روحانی نے سنیچرکو ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جو ایران کے تین سو انچاس قدیم اورتاریخی نوادرات کی بلجیئم سے واپسی کی مناسبت سے تہران کے نیشنل میوزیم میں انجام پائي کہا کہ ایران کے تاریخی نوادرات کو دنیا کے سامنے زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے سے دنیا والے بہترانداز میں یہ سمجھ سکیں گے کہ ایرانی عوام کا کیا مقام و مرتبہ ہے اورآج بھی وہ تہذیب وتمدن کے کس مقام پرفائز ہیں –
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان تاریخی آثار و نوادرات کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرکے ایران کے خلاف بہت سے الزامات منجملہ ایرانوفوبیا کا زور خود بخود ٹوٹ جائے گا –
صدر ڈاکٹرروحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کے اموال کو لوٹانے کے لئے بڑے پیمانے پر قانونی کاروائي انجام پائي ہے جس کے بڑے بڑے نتائج برآمد ہوئے ہيں-
صدر روحانی نے کہا کہ تین سو انچاس قیمتی نوادرات کی ایران واپسی ایرانی حکام کی بلندہمتی کی علامت ہے.
.......
/169