اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان، ہندوستان، اور امریکا کے مفادات کے لیے خطرہ بننے والے گروپس کے خلاف کارروائی کرے، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
حکومت پاکستان کے سینئر حکام نے بتایا کہ پابندی عائد کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کچھ ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔
امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے حملوں کے پیچھے طاقتور دہشت گرد گروہ حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے جو پاکستان کے سرحدی علاقوں سے کارروائیاں کرتا ہے۔ امریکا کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے حکومت پاکستان سے بھی روابط ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے جبکہ پاکستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔
.......
/169