16 جنوری 2015 - 14:39
محمد جواد ظریف کی فڈریکا موگرینی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے مقررہ مدت میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے مقررہ مدت میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز برسلز میں فڈریکا موگرینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کو کسی نتیجے پر پہنچانے پر کاربند ہے۔ محمد جواد ظریف اور فڈریکا موگرینی نے علاقے کے بعض مسائل منجملہ شام و عراق کے بارے میں بھی گفتگو کی۔انہوں نے ایران سے کہا کہ وہ عراق میں قیام امن اور استحکام لانے کے لئےاپنے اثر ورسوخ سے فائدہ اٹھائے کیونکہ یہ امر ایران اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات کے لئے مفید ہے۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نئے سال میں جینوا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے پہلے دور میں شرکت کے لئے جینوا گئے تھے انہوں نے وہاں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے بات چیت کی اور اسکے بعد جرمنی اور بلجیم کا دورہ کیا۔ محمد جواد ظریف آج پیرس میں فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲