اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے رضاکار فورس کے تعاون سے شمالی بغداد میں واقع النبائی علاقے کو داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد اپنے کنٹرول میں کر لیا اور اس دوران دسیوں ہتھیار ضبط کئے۔
النبائی علاقے کے بڑے حصہ سے داعش کے دہشت گردوں کے اخراج کے لئے ہونے والی کارروائی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئی جن میں کم از کم 35 دہشت گرد مارے گئے۔ عراقی فوج نے اسی طرح تكريت کے جنوب میں واقع دجیل قصبے کے قریب منشآه علاقے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب صوبے الانبار کے رتبہ قصبے کے نواحی علاقوں سے داعش کے دہشت گردوں سے عراقی فوج اور قبائلی لوگوں کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
عراق کے ایک ذرائع نے بتایا کہ داعش کے خلاف قائم اتحاد نے تلعفر سٹی میں داعش کے سرغنوں کے اجلاس کو نشانہ بنایا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق كردستان پیٹرياٹ یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ كركوک پولیس نے داعش کے ان 7 دہشت گردوں کو پکڑ لیا ہے جو كركوک کے دہشت گردانہ حملہ میں ملوث تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169