14 جنوری 2015 - 11:31
دھشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کاروائی

دہشتگردوں کےخلاف شامی فوج کی جاری کاروائی میں ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو حمص کے علاقے مشرقی ریف میں مسلح گروہوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔
درایں اثنا شام کی مسلح افواج نے ریف القصیر میں بھی کچہ دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور ریف درعا اور ریف حسکہ میں تکفیری گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
درایں اثنا شام کی مسلح افواج نے عوامی فورسز کے تعاون سے خربہ جدوع اور تل غزال کے علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
شہردیروالزور سے رپورٹ ملی ہے کہ اس شہر کے مختلف علاقوں میں  شامی فوج اور داعش دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیاں تباہ اور کچہ دہشتگردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲