13 جنوری 2015 - 14:49
مصر؛ سینائے شمالی میں دس دھشتگرد ہلاک

مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ سینائے شمالی میں تکفیری گروہوں سے وابستہ دس مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  قاہرہ سے محیط ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے لئے مصر کی اسپیشل فورس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الشیخ زوید اور رفح کے علاقوں میں مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کاروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک تکفیری گروہ کے دس افراد کو ہلاک کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کی اسپیشل فورس نے ان کاروائیوں کے دوران مسلح افراد کے تراسی ٹھکانوں اور ان کی بتیس موٹرسائکلیں تباہ کردیں۔ اس کاروائی میں مصری سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہيں پہنچا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲