13 جنوری 2015 - 13:01
یوکرین کے بحران کے فوری حل پر تاکید

چین نے یوکرین کے بحران کے فوری حل پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ بیجنگ یوکرین کے بحران کے فوری حل کا خواہاں ہے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے سیاسی حل سے متعلق تمام فریقوں کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہونگ لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یوکرین کے بحران کے شکار تمام فریقوں کو ایک پائیدار سیاسی راہ تک تلاش کرنا اور ایک دوسرے کے مفادات کو بھی مد نظر رکھنا چاہۓ تاکہ یوکرین میں امن قائم ہو ، یہ ملک استحکام حاصل کر سکے اور اس ملک کی ترقی کا راستہ ہموار ہو۔ واضح رہے کہ اپریل دو ہزار چودہ سے اب تک مشرقی یوکرین میں کیف حکومت کے حامیوں اور مخالفین کی جھڑپوں کے دوران چار ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

.......

/169