اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے پیر کے دن بحرین کے شہریوں کے خلاف غیر قانونی اور تشدد آمیز کارروائي کرتے ہوئے بوری کے علاقے سے سات شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے بوری کے علاقے پر حملہ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا اور اہل خانہ کی آنکھوں کے سامنے اس شہریوں کو گرفتار کر کے لے گۓ۔ دوسری جانب تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران نے لکھا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت عوامی تحریک کے خلاف سرکوبی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اخبار ایران کے مطابق بحرین کے مزید لوگ اس ملک کے مجاہدین میں شامل ہوگۓ ہیں جس کی وجہ سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ زیادہ پھیل گيا ہے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ بحرین کی انقلابی تحریک کا دائرہ بڑھنے سے اس روشن حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بحرین کے عوام آل خلیفہ کے رویۓ کی اصلاح سے مایوس ہوچکے ہیں اور اس ڈکٹیٹر حکومت کے رویۓ پر ان کے اعتراض میں شدت پیدا ہوئي ہے۔ اخبار ایران نے مزید لکھا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے آل سعود کے ساتھ اتحاد کی پالیسی اختیار کر کر رکھی ہے۔ اور بحرین میں عوامی تحریک کے قائدین کی گرفتاریوں اور ان کی سرکوبی کا نیا مرحلہ اس ملک میں حکومت مخالف عوامی احتجاج میں شدت پیدا ہونے کا سبب بنا ہے۔
.......
/169