اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے مسلمانوں کی مرکزی کونسل کےایک عہدیدارعبداللہ زکری نے کہا کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق 21 مرتبہ، مسلمانوں سے متعلق عمارتوں پر فائرنگ اور بعض عمارتوں پر دستی بموں کے ذریعے حملے کئے گئے ہيں ۔ جبکہ 33 موارد میں حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ لوران فایبوس نے سلفی تکفیری دہشت گردوں کو بےدین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی تکفیری دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد بے دین ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد اپنے اقدامات صرف اسلام کے نام پر انجام دیتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دین صرف دہشت گردی اور بربریت ہے دہشت گردوں کا دین ، اسلام نہیں ہے۔
.......
/169