اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ طالبان کے دہشت گردوں نے ایک آن لائن وڈیو میں شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کی اطاعت قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طالبان کی جانب سے جاری اس اس وڈیو میں سابق طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد اور دیگر درجنوں سرغنوں کو دکھایا گیا ہے۔ طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد پہلے ہی داعش کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے۔ اس وڈیو کو داعش نے ٹوئٹر اور جہادی فورمز پر جاری کیا تھا۔
اس وڈیو سے داعش کے پاکستان اور افغانستان میں حمایت ملنے کے حوالے سے خدشات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وڈیو کے آخر میں ان دہشت گردوں نے ایک شخص کا سر قلم بھی کیا اور کہا کہ یہ ایک پاکستانی فوجی تھا۔
.......
/169