12 جنوری 2015 - 07:16
شام، نبل اور زہراء کے تیس ہزار افراد کی جان خطرے میں

شمالی شام کے شہروں نبل اور الزہراء کی صورتحل بہت ہی تشویشناک ہو چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے یہ دونوں شہر گزشتہ تین برسوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں۔ یہ دونوں شہر گزشتہ کچھ دنوں سے القاعدہ کی شاخ جبہۃ النصرہ کے حملے کا ہدف بنے ہوئے ہیں۔ نبل سٹی کی حفاظت میں کم از کم چھ سو فوج اور شیعہ مزاحمت کار جاں بحق ہو جا چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ شہر مکمل طور پر دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا تو وہ یہاں پر رہنے والے 30000 افراد کا قتل عام کر دیں گے۔

اس کے باوجود شام کی حکومت کے حامی مزاحمت کار، دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ممالک اور سعودی عرب سمیت بہت سے علاقائی ملک شام میں سرگرم دہشت گردوں کی ہر طرح سے حمایت کر رہے ہیں۔

.......

/169