اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مدوگوری میں ایک بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی، دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اس حملے کی ذمہ داری سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔
.......
/169