اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کےشہربلعین میں نسل پرستانہ حائل دیوار اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنےوالے فلسطینیوں پرصہیونی فوجیوں نے صوتی بموں، ربر کی گولیوں اوراشک آور گیس کے گولوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے -
مظاہرے کے دوران فلسطینیوں نے قومی اتحاد کے حق میں نعرے لگاکر صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی قوتوں کی حمایت کا اعلان کیا -
فلسطینی مظاہرین کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے پوری سرزمین فلسطین کی آزادی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے -
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے ایک اور علاقے کفرقدوم میں بھی پرامن مظاہرے میں شریک فلسطینیوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا.
.......
/169