10 جنوری 2015 - 19:11
صہیونی حکام مالی بدعنوانیوں میں ملوث

صہیونی ذرائع نے اس حکومت کے حکام کی مالی بدعنوانیوں کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ھاآرتص نے اپنی آج کی اشاعت میں صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ آویگڈور لیبرمین اور اسرائیل کے دیگر حکام کی مالی بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی پولیس نے گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت کے نائب وزیر زراعت رامی کوہین کے قبضے سے ایک لاکھ چودہ ہزار ڈالر ضبط کیئے تھے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ رامی کوہین کے وکیل نے دعوی کیا کہ رامی اس رقم کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوا ہے بلکہ دیگر الزامات منجملہ اسرائیل نائب وزیر داخلہ کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے اکثر حکام منجملہ بنیامین نتن یاہو موشہ کاتساو اور ایہودالمرٹ پر بھی مالی بدعنوانی اور اخلاقی برائی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

.......

/169