10 جنوری 2015 - 13:52
ہندوستان: جموں کشمیر میں گورنر راج نافذ

ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کو منظوری دیدی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کو منظوری دیدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد نگران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گورنر این این وہرا کو اس ذمہ داری سے فارغ کرنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد گورنر این این وہرا نے با ضابطہ طور پر مرکزی حکومت  کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا، قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ کی طرف سے ہری جھنڈی کے بعد ہندوستان کے صدرنے جموں و کشمیر میں گورنر راج کو منظوری دی۔ واضح ہو کہ گورنر این این وہرا نے ریاست کے چیف سکریٹری اقبال کھانڈے کو میٹنگ کے لئے طلب کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲