7 جنوری 2015 - 20:25
داعش کو نابود کرنے کا امریکی دعوی، مبالغہ آمیز

داعش کے خلاف اتحاد کو ہم آہنگ کرنےوالے امریکی جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ داعش کو نابود کرنے کا امریکی حکام کا دعوی مبالغہ آمیز ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل جان ایلن نے داعش کو نابود کرنے میں امریکا کی زیرقیادت اتحاد کی ناتوانی کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا مقصد بھی شاید یہ نہيں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو نابود کرنے کے تعلق سے امریکی صدر اوباما کے وعدے کے باوجود یہ معاملہ امریکی حکام کی سوچ اور فکر سے بالا تر ہے ۔

اس درمیان امریکا کے وار اینڈ سیکورٹی ریسرچ سینٹر کی رکن جسیکا لوئیس کا کہنا ہے کہ دراصل نابود کرنے کی اصطلاح ایک انتہائی خاص فوجی اصطلاح ہے ۔ امریکا کی اسٹریٹجک امور کی ماہر جسیکا لوئیس کا کہنا ہے کہ جیسا کہ امریکا کی بری فوج کی ٹریننگ کی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ نابود کرنا ایک ایسا مشن ہے جس کا مقصد دشمن کی توانائیوں کو نابود کرنا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لفظوں ميں یہ کہا جاسکتا ہے کہ دشمن کی طاقت کو اس قدر تباہ کردینا ہے کہ پھر وہ اپنا کام جاری نہ رکھ سکے ۔ واضح رہے کہ امریکا اور اس کے بعض اتحادیوں نے پچھلے ستمبر کے آخر میں شام کی حکومت کی مرضي اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر شام میں ان جگہوں پر جنھیں وہ داعش کے ٹھکانوں کا نام دیتے ہيں اپنے ہوائی حملے شروع کئے ہیں ۔ بعض تجزیہ نگاروں نے امریکی اتحاد کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اس کا مقصد شام کی تنصیبات کو نابود کرنا بتایا ہے.

.......

/169