6 جنوری 2015 - 11:58
عرب لیگ کا مشاورتی اجلاس جلد منعقد ہو گا

عرب لیگ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کا جائزہ لینے اور اس لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے وقت کا تعیّن کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے پیر کے روز قاہرہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس، فلسطین کی درخواست پر اور فلسطین سے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے قرارداد کا مسودہ، منظور نہ ہونے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے مقصد سے، منعقد ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں بین الاقوامی اداروں میں فلسطین کی رکنیت کیلئے فلسطینی حکام کی جاری کوششوں پر عرب ملکوں کی جانب سے حمایت کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سلسلے میں عرب لیگ میں کویت کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں عرب لیگ کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے کویت کی دعوت پر صلاح و مشورے کا عمل انجام پائے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیس دسمبر کو تشکیل پانے والے اپنے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کے بارے میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا تھا۔

.....
/169