5 جنوری 2015 - 13:41
انتہاپسندی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے:نوازشریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک سے انتہاپسندی کی جڑ کو بہت جلد اکھاڑ پھینکیں گے اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ انسداد دہشتگردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کروائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سے صوبے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں صوبے پنجاب میں امن وامان اور انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ واہگہ اور سانحہ پشاور جیسے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے، معصوم بچوں، شہریوں اور مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جڑ کو جلداز جلد ختم کیا جائے گا، آرمی ایکٹ میں 21 ویں ترمیم کے تحت غیر معمولی اقدامات ہوں گے، قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں اور اس کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں جب کہ سکیورٹی ادارے بھی قلیل وقت میں باہمی رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔

.......

/169