اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج تہران میں مجلس اعلائے عراق کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی آزادی اور دہشتگردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی فورسز کی حالیہ کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور فوجی میدانوں میں شیعہ اور سنی طاقتوں کے درمیان اتحاد و اتفاق، عراق کی علاقائی اور قومی طاقت کے اضافے کے تناظر میں تاریخی کامیابی ہے۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ عراق کااتحاد و یکجہتی تکفیریوں اور ان کے ان حامیوں کے مقابلے میں کامیابی کا سب سے اہم عامل ہے جو تفرقہ افکنی اور انحرافی مسائل اٹھا کر تسلط پسند نظام کے خلاف جد و جہد ارو پیشرفت و ترقی کے سلسلے میں عالم اسلام کی صلاحیتوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے عراق کی تازہ ترین سیاسی معاشی اور سیکورٹی صورت حال کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی میں اضافہ کرکے تکفیری دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جاسکتا ہے اور یہ عمل مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔
.......
/169