4 جنوری 2015 - 20:11
خیبرپختونخواہ میں دھماکے، تیرہ افراد ہلاک

شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والے دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والے دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ آج لویراورکزئی کے علاقے میں فٹبال کے اسٹیڈیم میں اس وقت رونما ہوا جب لوگ فٹبال دیکھ رہے تھے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے اب تک کسی بھی فرد یاگروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

.......

/169