3 جنوری 2015 - 18:28
لنڈسے گراہم کے بیانات عقل و خرد سے عاری

امریکہ کے سابق سفیر جان لمبرٹ نے ارناکے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگائےجانے سے متعلق ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسی گراہام (Lindsey Graham) کے بیانات زیادہ حیران کن نہیں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سفارتکار جان لمبرٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں سے متعلق اس ملک کے سیاستدان اور موریطانیہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان لمبرٹ نے ارناکے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگائےجانے سے متعلق ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسی گراہام (Lindsey Graham) کے بیانات زیادہ حیران کن نہیں ہیں وہ اس سے پہلے بھی ایسی باتیں کر چکے ہیں۔ جان لمبرٹ نے لنڈسی گراہام (Lindsey Graham) کے ان بیانات کو ، کہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کے احکام پر عمل کرتا ہے عقل و خرد سے عاری قرار دیا اور کہا کہ ایک امریکی سینیٹر کا صراحت کے ساتھ یہ کہنا کہ امریکی کانگریس اسرائیل کے مطالبات اور احکام کو مدنظر رکھے گي تدبر سے عاری بات ہے ان بیانات سے کانگریس کے بہت سے اراکین میں غم و غصہ پھیل گيا ہے۔

.......

/169