اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران دنیا کا بااثر اور طاقتور ملک ہے اور یہ اسلامی انقلاب کی برکت کا نتیجہ ہے-
انہوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم کارنامہ یہ رہا کہ ملک کی ایک بالشت زمین بھی سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں میں نہیں گئی-
.......
/169