2 جنوری 2015 - 19:53
ہندوستان اور پاکستان، فائرنگ کا تبادلہ جاری

ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے ميں تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد حکام نے آج اعلان کیا ہے کہ آج تیسرے دن بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے اس ملک کے سرحدی گاؤں پر مارٹرگولے داغے ہيں۔ ایک پاکستانی فوجی اہلکار نے بتایا ہے کہ اب تک سیکڑوں پاکستانی خاندان فائرنگ کے خوف سے علاقہ چھوڑ چکے ہيں۔ دونوں ملکوں کی سرحدوں پرفائرنگ کے تبادلے میں اب تک دو پاکستانی اور ایک ہندوستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہيں۔

.......

/169