1 جنوری 2015 - 10:54
امریکہ اسرائیل کی مخالفت مول لینے میں تیار نہیں

عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ کار سجاد میر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ کسی بھی حوالے سے اسرائیل کی مخالفت مول لینے پر تیار نہیں ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ کار سجاد میر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ کسی بھی حوالے سے اسرائیل کی مخالفت مول لینے پر تیار نہیں ہے ۔
سجاد میر نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس سے قبل فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دیتا رہا ہے لیکن جب فلسطینیوں کے مسئلے کے حل کی بات سامنے آئی تو امریکہ نے وہی کیا جس کی  اس سےتوقع کی جارہی تھی۔سجاد میر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کسی سے پوشیدہ نہیں تاہم امریکہ اور اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور انکی دوغلی پالیسیوں کا دور گزر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲