1 جنوری 2015 - 10:48
شام: جھڑپوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی

شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کارروائیاں کرتے ہوئے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الحسکہ کے حمیس، ابوالصایب، توینہ اور جنوب قامشلی علاقوں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور ان اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں سرغنہ، ابو عمر الشامی، ابوعبدالرحمن المصری اور ابوالبراء سلیما شامل ہیں۔

شام کی فوج نے حماہ کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

ادھر شامی فوج نے حمص کے مشرق میں عین الحسین گاؤں میں دہشتگرد گروہوں کی پیشقدمی روک دی ہے، اس حملے میں بھی کئی دہشتگرد ہلاک  اور زخمی ہوئے  ہیں۔

دوسری جانب شام کے صوبہ ادلب کے  حلوز، الطنجرہ، مجدلیا، کفر شلایا اور معرزاف علاقوں میں شامی فوج اور النصرہ کے دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے اور ان جھڑپوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک وزخمی ہوئے۔

.......

/169