30 دسمبر 2014 - 16:39
صدر مملکت چابہار کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے اپنے دورے میں آج بندرگاہی شہر چابہار پہنچے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے اپنے دورے میں آج بندرگاہی شہر چابہار پہنچے۔ ان کے اس صوبائی دورے کا مقصد، فولاد، پٹروکیمیکل، اور چابہار سے زاہدان ریلوے لائن منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ اپنے اس دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، اور بھی کئی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ بعض منصوبے، شروع ہوچکے ہیں اور بعض دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور ان کے اس دورے میں ان تمام منصوبوں پر مکمل طور پر غور کیا جائےگا تاکہ ان منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس دورے میں مکران – جاسک اور چابہار کے سواحل کی توسیع کیلئے منظوری بھی دی جائے گی۔

.......

/169