30 دسمبر 2014 - 11:36
حماس کے میزائیلی تجربے سے اسرائیل پر خوف طاری

صہیونی حکومت نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ذریعےایک میزائیلی تجربے کی خبر دی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ذریعےایک میزائیلی تجربے کی خبر دی ہے۔اسرائیلی فوج سے وابستہ عبری زبان کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے پیر کے روز ایک میزائیل کا تجربہ کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے فوجی، سیاسی اور سکورٹی ادارے، حماس کی میزائیلی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔دوسری جانب صہیونی حکومت کے ایک نگراں ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں کسی بھی جنگ میں داخل ہونے کی توانائی نہیں پائی جاتی ہے۔ لبنانی اخبار "الاخبار"  آج کی رپورٹ کے مطابق  صہیونی حکومت کے ایک نگراں ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج کی آمادگی کی سطح میں کمی آئی ہے اوراب وہ کسی اور جنگ میں شامل نہں ہوسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲