اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مجلس خبرگان رہبری یا فقہاء کونسل کے رکن آیۃ اللہ احمد خاتمی نے کہا ہے کہ نودی 1388 کا واقعہ ایک شجاعت مندانہ اور بصیرت افروز واقعہ تھا۔ آیۃ اللہ سید احمد خاتمی نے آج منگل کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں، نودی 1388 ہجری شمسی مطابق (30 دسمبر 2009) کے یادگار دن کو، یوم بصیرت اور یوم میثاق و ولایت قرار دیتے ہوۓ کہاہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے نو دی کے دن عوام کے عظیم مظاہرے کو 1388 ہجری شمسی کا ایک عظیم کارنامہ قراردیا ہے کیوں کہ یہ کارنامہ ، ایک غیرمعمولی، شجاعت مندانہ اور بصیرت افروز تھا اور کوئی معمولی واقعہ نہيں تھا۔آیۃ اللہ خاتمی نے نو دی کے واقعے کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اس کارنامے کی پہلی خصوصیت کو ایران کی عظیم قوم کی بصیرت سے تعبیر کیا اور کہا کہ نو دی کے واقعے نے فتنہ گروں اور فتنے کے مقاصد کو ناکام بنادیا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ نودی کے کارنامے میں عوام نے یہ بات درک کرلی کہ ولایت فقیہ اور ولایت کو محور و مرکز قرار دینا ہی ان کی عزت و سربلندی کا باعث ہے اور انہوں نے اپنی ولایت محوری کااعلان کرتے ہوئے فتنہ گروں کے خلاف اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ شورش پسندوں اور سازشی عناصر، سنہ تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا مسئلہ اٹھا کر نظام کے جمہوری اور اسلامی ہونے پر سوالیہ نشان لگا تے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بساط لپیٹنا چاہتے تھے لیکن ایران کے عوام نے نو دی کا عظیم کارنامہ انجام دے کر ان سازشی عناصر اور دنیا والوں کو دندان شکن جواب دے دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲